ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈا ٹوئن ٹاور کیس: وزیراعلیٰ یوگی نے قصوروار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی دیں ہدایات

نوئیڈا ٹوئن ٹاور کیس: وزیراعلیٰ یوگی نے قصوروار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی دیں ہدایات

Thu, 02 Sep 2021 12:41:48    S.O. News Service

لکھنؤ، 2؍ ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹیم -9 کی میٹنگ میں چیف منسٹر یوگی نے نوئیڈا کے سپر ٹیک ایمرالڈ کورٹ بلڈر کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے ضابطگیوں کا یہ کیس 2004 سے مسلسل چل رہا ہے۔حکومتی سطح سے ایک خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور مذکورہ کیس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔ ہر خاطی افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اگر ضروری ہو تو فوجداری مقدمہ بھی درج کیا جاسکتا ہے۔نیز اس سلسلے میں فوری ایکشن لیا جائے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے سیکرٹریٹ سمیت تمام حساس سرکاری دفاتر کے سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنائے جانے کی بھی ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر اور سیکریٹریٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کریں۔ کسی کو بھی اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پان مسالہ ، گٹکھا ، تمباکو وغیرہ پر سخت پابندی ہونی چاہیے۔ سرکاری دفاتر کے بیرونی اور اندرونی احاطے میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ خواتین کارکنوں کی سہولیات کیلئے بھی خصوصی توجہ دی جانے چاہیے۔


Share: